Maktaba Wahhabi

234 - 362
ہوائی جہازوں کے غائب ہونے کی ابتدا اچک لیے جانے یا غائب ہونے کا یہ سلسلہ بحر انٹلاٹک کی فضاؤں تک پہنچ گیا کہ مثلث برمودا کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے جہاز غائب ہوگئے۔ ۱۹۴۵ ء میں فلوریڈا سے پانچ ہوائی جہازوں نے اڑان بھری، یہ پانچوں طیارے قریب قریب اور مثلث کی شکل میں پرواز کررہے تھے۔ فضائی کنٹرول سنٹر میں ان کی لینڈنگ اور مقام تک پہنچنے کے پیغام وصول کیے جانے کاانتظار کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک جہاز کے پائلٹ چارلس ٹیلر کی جانب سے یہ پیغام موصول ہوا : ’’ہم ایمرجنسی کی حالت میں ہیں اور لگتا ہے کہ ہم اپنے روٹ سے بالکل باہر آچکے ہیں ۔ یہاں سے میں زمین کو نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی جگہ کے بارے میں کچھ بتا سکتا ہوں ۔ مجھے یقین ہورہا ہے کہ ہم فضاؤں میں گم ہوگئے ہیں ۔ یہاں پر ہر ایک چیز عجیب و غریب اور تشویشناک ہے۔ میں اپنی سمت متعین کرنے کی پوزیشن میں بھی
Flag Counter