Maktaba Wahhabi

233 - 362
ہوا ہے، جس کی وجہ سے سمندری جہازوں کی نقل و حرکت میں دشواری پیش آتی ہے۔ بحر سارجاسو اپنے ٹھہراؤ کی وجہ سے بھی جداگانہ مقام رکھتا ہے۔ یہاں پر ہوائیں ختم ہوجاتی ہیں ۔ اس پر بحر رعب اور انٹلاٹک مقبرہ کے ناموں کا اطلاق بھی کیا جاتا ہے۔ بعض ریسرچ کرنے والوں نے یہاں پر سمندر کی انتہائی گہرائی میں جہازوں اور آبدوزوں کی موجودگی کا پتہ بھی دیا ہے؛ جن کی تاریخ زمانے کے مختلف اوقات سے تعلق رکھتی ہے۔ برمودا میں گم ہونے کے واقعات کی ابتدا ۱۸۵۰ ء میں اس جگہ پر یا اس کے قریب ۵۰ کے قریب سمندری جہاز غائب ہوگئے۔ جن میں سے بعض جہازوں کے ملاح خطرے کے لمحات میں انتہائی مبہم قسم کے پیغامات اپنے مرکز میں بھیجنے میں کامیاب رہے۔ مگر یہ پیغامات اس قدر مبہم تھے کہ کوئی بھی انہیں سمجھ نہیں سکا۔ ان غائب ہونے والے سمندری جہازوں میں سے اکثر کا تعلق امریکہ سے ہے۔ ان میں سب سے پہلا جہاز ’’ انسر جنٹ‘‘ تھا جو کہ غائب ہوگیا، اس پر ۳۴۰ آدمی سوار تھے۔ اس کے بعد آبدوز ’’اسکور بیون‘‘ ۱۹۶۸ ء میں غائب ہوئی، اس پر ۹۹ سمندری غوطہ خور اور ملاح سوار تھے۔
Flag Counter