Maktaba Wahhabi

228 - 362
سمندر میں ایک جزیرہ کی طرف پہنچے؛ یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا ؛ تو وہ چھوٹی چھوٹی کشتیوں میں بیٹھ کر جزیرہ کے اندر داخل ہوئے؛ تو انہیں وہاں ایک جانور ملا جو موٹے اور گھنے بالوں والا تھا۔ بالوں کی کثرت کی وجہ سے اس کا اگلا اور پچھلا حصہ وہ نہ پہچان سکے۔ تو انہوں نے کہا : تیرے لیے ہلاکت ہو تو کون ہے؟ اس نے کہا:میں جساسہ ہوں ۔ انہوں نے کہا : جساسہ کیا بلا ہے ؟ تو اس نے کہا : اے قوم! اس آدمی کی طرف گرجے میں چلو ؛کیوں کہ وہ تمہاری خبر کے بارے میں بہت شوق رکھتا ہے، پس جب اس نے ہمارا نام لیا تو ہم گھبرا گئے؛ کہ وہ کہیں جن ہی نہ ہو ؛پس ہم جلدی جلدی چلے یہاں تک کہ گرجے میں داخل ہوگئے؛ وہاں ایک بہت بڑا انسان تھا کہ اس سے پہلے ہم نے اتنا بڑا آدمی اتنی سختی کے ساتھ بندھا ہوا کہیں نہ دیکھا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھوں کو گردن کے ساتھ باندھا ہوا تھا؛ اور گھٹنوں سے ٹخنوں تک لوہے کی زنجیروں سے جکڑا ہوا تھا۔ ہم نے کہا: تیرے لیے ہلاکت ہو تو کون ہے ؟ اس نے کہا :تم میری خبر معلوم کرنے پر قادر ہو ہی گئے ہو تو تم ہی بتا کہ تم کون ہو؟ انہوں نے کہا :ہم عرب کے لوگ ہیں ؛ہم دریائی جہاز میں سوار ہوئے ؛پس جب ہم سوار ہوئے تو سمندر کو جوش میں پایا ؛پس موجیں ایک مہینہ تک ہم سے کھیلتی رہیں ؛ پھر ہمیں تمہارے اس جزیرہ تک پہنچا دیا؛ پس ہم چھوٹی چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوئے اور جزیرہ کے اندر داخل ہو گئے؛ تو ہمیں بہت موٹے اور گھنے بالوں والا جانور ملا؛ جس کے بالوں کی کثرت کی وجہ سے اس کا اگلا اور پچھلا حصہ پہچانا نہ جاتا تھا۔ ہم نے کہا :تیرے لیے ہلاکت ہو تو کون ہے ؟ اس نے کہا: میں جساسہ ہوں ۔ ہم نے کہا: جساسہ کیا ہوتا ہے ؟ اس نے کہا :گرجے میں اس آدمی کا قصد کرو ؛کیوں کہ وہ تمہاری خبر کا بہت شوق رکھتا ہے ؛پس ہم تیری طرف جلدی سے چلے؛ اور ہم گھبرائے اور اس
Flag Counter