Maktaba Wahhabi

226 - 362
٭ ایک آنکھ انگور کے دانے کی طرح ابھری ہوئی ہوگی اور بائیں آنکھ کانی ہوگی۔ ٭ سفید رنگ ہوگا۔ ٭ پیشانی چوڑی ہوگی۔ ٭ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا؛ جسے ہر لکھا پڑھا اور ان پڑھ مومن پڑھ لے گا۔ ٭ وہ بانجھ ہوگا؛ اس کی اولاد نہیں ہوگی۔ امکانی طور پر اس کاوصف یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ اس کا قد چھوٹا ہوگا، بڑی جسامت ہوگی؛ سر بھی کافی بڑا ہوگا، اس کی دونوں آنکھوں میں عیب ہوگا۔ دائیں آنکھ پھولی ہوئی ہوگی جیسے انگور کا دانہ، اور بائیں آنکھ پر چمڑی لٹک رہی ہوگی یعنی کانا ہوگا۔اس کے بال سخت، گھنے اور گھنگھریالے ہوں گے، چمڑی سفید ہوگی، دونوں پنڈلیوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا اور دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہوگا۔ دجال کے خروج کی جگہ سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا : ’’دجال مشرق کے ایک علاقہ سے نکلے گا جس کا نام ’’خراسان‘‘ ہے۔ اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے گویا تہہ بہ تہہ ڈھالیں ہیں ، یعنی چپٹے اور پرگوشت۔‘‘ (ابن ماجہ) اس کے ظاہر ہونے کا سب سے پہلے اعلان شام اور عراق کے درمیان ہوگا۔ سیّدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے متعلق فرمایا: ’’ بے شک وہ عراق اور شام کے درمیانی علاقہ میں نکلے گا۔‘‘ (مسلم )
Flag Counter