رہے گی ؛یہ تسبیح اور تہلیل کھانے کے قائم مقام ہوگی۔‘‘ (ابن ماجہ) دجال کے نکلنے سے پہلے کیا ہوگا؟ حضرت راشد بن سعد کہتے ہیں :’’ جب اصطخرفتح ہوا تو ایک منادی نے آواز لگائی : خبردار دجال نکل چکاہے۔ پس پھر صعب بن جثامہ انہیں ملے، اور فرمایا: اگر تمہاری باتوں کا اندیشہ نہ ہو تو میں تمہیں خبر دو ں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ فرما رہے تھے : ’’دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا یہاں تک کہ لوگ اس کا ذکر کرنا بھی بھول جائیں گے۔ اوریہاں تک کہ ائمہ منبروں پر اس کا تذکرہ کرنا چھوڑ دیں گے ۔‘‘ دجال کی پیدائشی صفات ٭ چھوٹے قدکا پھیلی ہوئی ٹانگوں والا ہو گا۔ (پنڈلیوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے چلنے میں عیب ہوگا) ٭ اکڑے ہوئے بالوں والا ہوگا، اس کے بالوں میں نرمی نہیں ہوگی۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |