Maktaba Wahhabi

224 - 362
گے، جس وقت وہ آپس میں مال غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے اور ان کی تلواریں زیتون کے درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہوں گی ؛ تو اچانک شیطان چیخ کر کہے گا : تحقیق مسیح دجال تمہارے بال بچوں تک پہنچ چکا ہے۔ وہ وہاں سے نکل کھڑے ہوں گے: لیکن یہ خبر باطل ہوگی۔ جب وہ شام پہنچیں گے تو اس وقت دجال نکلے گا۔‘‘[1] دجال سے پہلے کے دوسرے واقعات سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دجال کے نکلنے سے تین برس پہلے قحط ہوگا۔ ان تینوں سالوں میں لوگ بھوک سے سخت تکلیف اٹھائیں گے۔ پہلے سال میں اللہ تعالیٰ یہ حکم کرے گا آسمان کو کہ دو تہائی بارش روک لے ؛اور زمین کو یہ حکم کرے گا تہائی پیداوار روک لے۔ پھردوسرے سال میں اللہ تعالیٰ آسمان کو یہ حکم کرے گا کہ: دو تہائی بارش کو روک لے اور زمین کو حکم دیا گا دو تہائی پیداوار روک لے۔ پھرتیسرے سال میں اللہ تعالیٰ آسمان کو یہ حکم کرے گا کہ بالکل پانی نہ برسائے ایک قطرہ بارش نہ ہوگی اور زمین کو یہ حکم ہوگا کہ ایک دانہ نہ اگائے ۔پھر گھاس تک نہ اگے گی نہ کوئی سبزی۔ آخر گھر والا جانور (جیسے گائے بکری) تک کوئی بھی باقی نہ رہے گا، سب مرجائیں گے مگر جو اللہ چاہے ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ !پھر لوگ کیسے جئیں گے اس زمانہ میں ؟ آپ نے فرمایا: جو لوگ لا اِلہ اِلا اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر اور سبحان اللّٰہ اور الحمد لِلّٰہِ کہیں گے ان کو کھانے کی حاجت نہ
Flag Counter