Maktaba Wahhabi

222 - 362
شخص خود اس سے مقابلہ کرنے والا ہوگا اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ اور نگہبان ہوگا ۔‘‘ (مسلم) دجال کے خروج سے پہلے کے واقعات سیّدنا نافع بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم جزیرۂ عرب میں جہاد کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں فتح عطا فرمائے گا، پھر تم اہل فارس سے جنگ کرو گے ان پر بھی اللہ تمہیں فتح عطا فرمائیں گے، پھر تم روم سے جہاد کرو گے اور اللہ تعالیٰ اس پر بھی تمہیں فتح عطا فرمائیں گے، پھر تم دجال سے جنگ کرو گے اس پر بھی اللہ تمہیں فتح عطا کریں گے۔‘‘ (مسلم) یعنی اس جگہ جہاں دجال ہے اوران لوگوں سے جو دجال کے ساتھ ہیں ۔ سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’بیت المقدس کی آبادی مدینہ کی تخریب کا سبب ہے؛ اورمدینہ کی تخریب جنگ وجدال کا سبب ہے۔ اورجنگ وجدال قسطنطنیہ کی فتح کا سبب ہے اور قسطنطنیہ کی فتح دجال کے نکلنے کا سبب ہے۔‘‘ (ابو داؤد) دجال کے نکلنے سے پہلے مسلمانوں اور رومی عیسائیوں کے مابین بہت سخت جنگیں ہوں گی جن میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوگی۔ حضرت ذی مخبر سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگ عنقریب اہل روم سے معاہدہ صلح کرو گے امن کا، پھر تم اور وہ مل کر اپنے پیچھے سے آنے والے دشمن سے جنگ کروگے، پس تمہاری مدد کی جائے گی۔ اور تمہیں مال غنیمت ملے گا ، تم سلامتی کے ساتھ واپس لوٹ آ گے یہاں تک کہ تم ٹیلے والی چراگاہ میں اترو گے تو ایک نصرانی شخص صلیب اٹھائے گا اور کہے گا کہ صلیب غالب آگئی تو مسلمانوں میں سے ایک شخص غضبناک ہو کر اسے مارے
Flag Counter