دجال کے قیامت کی نشانی ہونے پر دلالت کرنے والی احادیث سیّدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت ہرگز قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم اس سے پہلے دس علامات دیکھ لوگے: ۱۔ دھواں ۲۔دجال ۳۔ دابۃ الارض (چوپایہ ) ۴۔ سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔‘‘ (مسلم) (مسلم)ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تین نشانیاں ایسی ہیں ، جب ظاہر ہوجائیں گی تو کسی ایسے نفس کو ایمان لانا فائدہ نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا، یا ایمان میں کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا۔ سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور دابۃ الارض ۔‘‘ (مسلم) روئے زمین کا سب سے بڑا فتنہ دجال ہے سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’ حضرت آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت تک پیدا ہونے والی کوئی بھی مخلوق دجال سے بڑی نہیں ہے۔‘‘ (مسلم) سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے بعد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے مجمع میں کھڑے ہو کر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی تعریف و تو صیف کی اور پھر دجال کا تذکرہ کرکے فرمایا: ’’میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے؛ لیکن میں ایسی بات بھی بتائے دیتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم سے نہیں کہی سنو وہ بات یہ ہے کہ دجال کانا ہوگا اور اللہ تعالیٰ یک چشمی نہیں ہے۔‘‘ (مسلم) سیّدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تمہارے بارے میں دجال کے علاوہ دوسرے فتنوں کا زیادہ خوف کرتا ہوں اگر وہ میری موجودگی میں ظاہر ہوگیا تو تمہارے بجائے میں اس کا مقابلہ کروں گا اور اگر میری غیر موجودگی میں ظاہر ہوا تو ہر |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |