پڑھیں گے تاکہ ظاہر کردیں کہ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع بن کرنازل ہوئے ہیں ۔ اور آپ کی شریعت کے مطابق حکم کرنے والے ہیں ۔ پھر اس کے بعد امام مہدی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اقتدا میں نمازیں پڑھتے رہیں گے، اور آپ کے لشکریوں میں سے ایک ہوں گے۔ ٭ سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ خلافت تمام نہ ہوگی یہاں تک کہ مسلمانوں میں بارہ خلیفہ نہ ہولیں ۔ پھر آپ نے آہستہ سے کچھ فرمایا۔ میں نے اپنے باپ سے پوچھا: آنحضرت کیا فرمایا؟ فرمایا: یہ سب قریش میں ہوں گے۔‘‘ (مسلم) علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اس حدیث میں دلیل ہے کہ لازمی طور پر بارہ عادل خلیفہ پائے جائیں ۔ان سے مراد شیعہ کے بارہ امام نہیں ہیں ۔ اس لیے کہ ان میں سے تو بہت سارے ایسے ہیں جن کوکوئی اختیار حاصل نہیں تھا۔ جب کہ یہ بارہ قریش میں سے ہوں گے؛حکمران بنیں گے، اور عدل پھیلائیں گے۔‘‘ (تفسیر ابن کثیر: ۶/ ۱۷۸) ٭ ام المومنین سیّدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس گھر (بیت اللہ) پر ضرور بالضرور ایک لشکر حملہ آور ہوگا، یہاں تک کہ جب وہ صحراء میں پہنچیں گے تو ان کے درمیان والے لوگ زمین میں دھنس جائیں گے، پھر ان کے اگلے پیچھے والوں کو آواز دیں گے۔ پھر وہ بھی سارے زمین میں دھنس جائیں گے ان میں سے سوائے ایک کے کوئی بھی باقی نہیں بچے گا ؛ یہی انسان لوگوں کو جاکر خبر دے گا۔‘‘ (مسلم) ٭ ام المومنین سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ایک خلیفہ کی موت کے وقت لوگوں میں (اگلاخلیفہ منتخب کرنے میں ) اختلاف ہوجائے گا۔ اس دوران ایک آدمی مدینہ سے نکل کر مکہ کی طرف بھاگے گا۔پھر اس کے پاس اہل مکہ میں سے لوگ آئیں گے، اور اسے خلافت کے لیے نکالیں گے لیکن وہ اسے ناپسند کرتے ہوں گے۔ پھر لوگ ان کے ہاتھ پر حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کریں گے۔ پھر (ان پر حملہ کے لیے)اہل شام ایک لشکر بھیجیں گے۔ تو وہ لشکر’’بیداء‘‘ کے مقام پر زمین میں دھنس جائے گا جو مکہ اور مدینہ کے درمیان |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |