اٹھائیں گے۔‘‘ (مسلم) مقصود یہ ہے کہ اس پورے لشکر کو یکبارگی زمین میں دھنسا دیا جائے گا، پر جب قامت کا دن ہوگا تو اپنی اپنی نیت کے مطابق ہی اٹھیں گے۔ ان کے احوال مختلف ہوں گے، ان میں سے کوئی صاف نیت کی وجہ سے جنت میں جائے گا تو کوئی دوسرا بری نیت کی وجہ سے جہنم کا ایندھن بنے گا۔ ٭ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ایک آدمی (امام مہدی ) کی بیعت حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان میں کی جائے گی۔ اور اس گھر کو نہیں حلال سمجھیں گے مگر یہاں کے رہنے والے۔ جب وہ اس کو حلال سمجھنے لگیں تو پھر عربوں کی ہلاکت کا مت پوچھیں ۔پھر اس کے بعد حبشہ آئیں گے، وہ اس گھر کو ایسے خراب کریں گے کہ اس کے بعد کبھی بھی آباد نہیں ہوگا۔ اوروہی لوگ اس کا خزانہ نکالیں گے۔‘‘ (مسند احمد) ٭ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم میں عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، اور تمہارا امام تم ہی میں سے ہوگا۔‘‘ (متفق علیہ) یہاں پر مقصود مہدی محمد بن عبد اللہ ہیں ، جیسا کہ حدیث نمبر۵ میں بھی گزر چکا۔ ٭ سیّدناجابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر لڑتا رہے گا، وہ قیامت تک غالب ہی رہیں گے۔ پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی کہیں گے، آئیے ! ہمیں نماز پڑھائیے۔ آپ فرمائیں گے : نہیں ، بلکہ تم آپس میں ایک دوسرے کے امیر ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کا اکرام ہوگا ۔‘‘ (مسلم ، مسند احمد) یہاں پر بھی نماز میں امام سے مقصود امام مہدی ہیں ۔ فائدہ :…حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مہدی کے پیچھے نماز پڑھنے سے یہ معنی نہیں نکل آتا کہ امام مہدی عیسیٰ علیہ السلام سے افضل ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی مرض الموت میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تھی۔ اور ایسے ہی عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز پڑھی۔پس عیسیٰ علیہ السلام بھی امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرد کے پیچھے نماز |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |