Maktaba Wahhabi

191 - 362
ایک حدیث میں یہ زیادہ ہے کہ : اگر زمانے کا صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہوگا تب بھی ضرور اللہ تعالیٰ میر ے اہل بیت میں سے ایک آدمی کو ظاہر کریں گے جو زمین کو عدل سے ایسے بھر دے گا جیسے وہ ظلم سے بھری ہوگی۔ اور ایک روایت میں ہے :’’ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عربوں پر میری نسل سے ایک آدمی بادشاہ نہ بن جائے۔ اس کا نام میرے نام کی طرح ہوگا۔‘‘ (ابو داؤد) اس حدیث میں عربوں پر بادشاہ بننے سے مقصود مسلمانوں پر حکمران بننا ہے مگر عربوں کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ ابتدا ان سے ہوگی، پھر سارے مسلمانوں میں ان کی حکومت پھیل جائے گی۔ نیز یہ کہ قرآن کی تلاوت اور عربی زبان کی معرفت کے اعتبار سے ہر مسلمان عربی شمار ہوتا ہے۔ ٭ سیّدنا زر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میری نسل سے ایک آدمی حکمران نہ بن جائے۔ اس کا نام میرے نام کی طرح ہوگا۔‘‘ (مسند احمد) ٭ سیّدناعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر زمانے کا صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہوگا تب بھی ضرور اللہ تعالیٰ میر ے اہل بیت میں سے ایک آدمی کو بھیجیں گے جو زمین کو عدل سے ایسے بھر دے گا جیسے وہ ظلم سے بھری ہوگی۔‘‘ ایک روایت میں ہے : ’’اگر دنیا کا صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہوگا تب بھی ضرور اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک آدمی کو بھیجیں گے جو زمین کو عدل سے ایسے بھر دے گا جیسے وہ ظلم سے بھری ہوگی۔‘‘ (ابو داؤد) یہ تمام احادیث مہدی محمد بن عبداللہ کے ذکر اور ان کے نام اور صفات پر صریح نص ہیں ۔ کچھ دیگر احادیث: ٭ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ عنقریب اہل عراق کی طرف(خراج) میں نہ کوئی قفیز آئے گا اور نہ ہی کوئی درہم ۔‘‘ہم نے عرض کیا : ایسا کہاں سے ہوگا؟ فرمایا: عجمیوں کی طرف سے، وہ اسے روک لیں گے۔ پھر فرمایا: ’’ قریب ہے کہ اہل شام کی طرف(خراج) میں نہ کوئی دینار آئے گا اور نہ ہی کوئی’’ مد‘‘
Flag Counter