Maktaba Wahhabi

190 - 362
احادیث میں وارد مہدی سے مقصود وہی ہے۔ اور انہیں وہ قائدانہ صفات دی جائیں گی جو اللہ کی مشیت میں ہوں گی۔ ٭ سیّدہ م سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مہدی میری عترت میں سے ہوگا وہ فاطمہ کی اولاد میں سے ہوگا۔‘‘ (ابو داؤد) ٭ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی کہیں گے: آئیے ! ہمیں نماز پڑھائیے۔ آپ فرمائیں گے : نہیں ، بلکہ تم آپس میں ایک دوسرے کے امیر ہو۔‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کا اکرام ہوگا ۔‘‘ (المنار المنیف: ۱۴۷؛ صحیح) اس حدیث سے ظاہر ہوتا ہے کہ دجال حضرت امام مہدی کے زمانے میں نکلے گا، پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اوردجال کوقتل کریں گے اور مہدی ہی مسلمانوں کا قائد اور امام رہے گا؛ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور باقی مومنین ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ ٭ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہم میں سے ایک آدمی ہوگا جس کے پیچھے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نماز پڑھیں گے۔‘‘ (ابو نعیم ، فیض القدیر) مقصود یہ ہے کہ مہدی امام کی حیثیت سے نماز پڑھائیں گے، اور ان کے پیچھے جملہ مقتدیوں میں حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام بھی نماز پڑھ رہے ہوں گے۔ ٭ سیّدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر دنیاکے ختم ہونے میں ایک دن بھی باقی ہوگا تو اللہ نے اس دن کو اتنا لمبا کر دیں گے یہاں تک کہ ایک آدمی مجھ سے ؛یا فرمایا کہ اہل بیت میں سے بھیجیں گے ؛جس کا نام میرے نام سے اور جس کے والد کے نام میرے والد کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا۔‘‘ (ابو داؤد ) اس حدیث کی بنا پر مہدی کا نام محمد بن عبد اللہ ہوگا۔ اس حدیث میں شیعوں پر رد ہے جو کہتے ہیں : محمد بن حسن عسکری مہدی ہے۔ ( بھیجیں گے): سے مراد ہے ظاہر کریں گے۔
Flag Counter