معرفت دنیا میں حق پھیلانا، حق بولنا، حق سکھلانا ہے یعنی کلام اللہ سراپا حق ہے اور منجانب حق ہے۔ حق کو لے کر آیا ہے۔ حق اس کے ساتھ ساتھ ہے۔ لغت میں حق کے معنی متعدد ہیں ۔ ۱۔ راستی و راست بازی ان معنی میں ہے۔ ﴿وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکُمْ﴾ (الکہف: ۲۹) ’’اور اعلان کر دیجیے کہ یہ امر حق ہے تمہارے رب کی طرف سے۔‘‘ ۲۔ کسی کام کا یقینا واقع ہونا۔ ﴿وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ نِ الْحَقُّ﴾ (الاعراف: ۸) ’’اس روز اعمال کا وزن ہونا ضروری ہے۔ یہ دن ضرور آنے والا ہے۔‘‘ ۳۔ کسی شخص کا معین حصہ و بہرہ۔ ﴿وَفِیْ اَمْوَالِہِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُوْمِ﴾ (الذاریات: ۱۹) ’’ان کے زر و مال میں سوالی اور محروم کا حصہ ہے۔‘‘ ۴۔ ثابت و لزوم ہونا۔ ﴿اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْہِمُ الْقَوْلُ﴾ (الاحقاف: ۱۸) ’’یہ وہ ہیں جن پر اللہ کا فرمان ثابت ہوگیا۔‘‘ ۵۔ عدل و انصاف۔ ﴿ہٰذَا کِتَابُنَا یَنطِقُ عَلَیْکُمْ بِالْحَقِّ﴾ (الجاثیہ: ۲۹) ’’ہماری یہ کتاب تم پر ٹھیک ٹھیک بتلا رہی ہے۔‘‘ ۶۔ اکمال و اتمام ﴿قَدْ جَآئَ کُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ﴾ (النسآء: ۱۷۰) ’’رسول تمہارے پاس حق لے کر آیا ہے۔‘‘ ۷۔ اصلیت ﴿خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ﴾ (الزمر: ۵) |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |