Maktaba Wahhabi

96 - 421
آپ کے اس فرمان پر ایک شخص نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! چاہے وہ تھوڑی سی چیز ہو؟ آپ نے فرمایا: "چاہے وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہی ہو۔" (مسلم، رقم: 138، کتاب الایمان، اخرجہ مالک: 2/727، والنسائی: 8/346) ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بڑے بڑے گناہ یہ ہیں: "اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور جھوٹی قسم (اليمين الغموس) راوی نے عرض کیا کہ جھوٹی قسم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جو کسی مسلمان کا مال لے لے یعنی ایسی قسم کھا کر جس میں جھوٹا ہو۔" (بخاری: 11/482، باب الیمین الغموس) انسان کا اپنے مال کا حق دفاع: اسلام نے ہر انسان کو اپنے مال کا دفاع کرنے کا حق دیا ہے تاکہ کوئی اس کے مال کو زبردستی نہ چھین سکے۔ اور اگر وہ اپنے مال کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے تو شریعت کی نگاہ میں وہ شہید ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (من قتل دون ماله فهو شهيد) (ترمذی: 2/435، مسلم، رقم: 269) "جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے۔" ایک اور حدیث میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا: "اے اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اس کو مت دو۔" اس نے عرض کی کہ اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟" آپ نے فرمایا: "تم بھی اس سے اپنے دفاع میں لڑو۔ اس نے پوچھا: "اگر وہ مجھ کو قتل کر دے؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم شہید ہو گے۔" اس نے پھر پوچھا: "اگر میں اس کو قتل کر دوں؟" فرمایا: وہ جہنمی ہو گا۔" (مسلم، رقم: 268) انسان کی محنت کا حق اجرت: اسلام نے ایک انسان کی جسمانی اور فکری جدوجہد کے ثمرات اور اجرت کی
Flag Counter