Maktaba Wahhabi

223 - 421
حق محنت اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو یہ حق دیا ہے کہ وہ کوئی اپنا مناسب حال کام کرے جس کے کرنے پر اس کو قدرت ہو اور وہ کام اس کی زندگی کے قیام کا بھی باعث ہو۔ اس لیے انسان کو مختلف کاموں، تجارت، زراعت اور صناعت میں سے کوئی کام اپنے مناسب حال منتخب کر لے جس سے وہ اپنے لیے رزق حلال تلاش کر سکے، پھر اللہ کا نام لے کر اس کام کو شروع کر دے۔ اللہ اس میں برکت اور اس کی مدد فرمائے گا۔ اور اس طریقہ سے وہ اپنے ہاتھ کو اوپر والا ہاتھ بنائے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خرچ کرتا ہے۔ چنانچہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں: (وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿٥١﴾) (المومنون: 51) "اور نیک عمل کرتے رہو، بےشک تم جو بھی کام کرتے ہو میں اس کو خوب جاننے والا ہوں۔" اس آیت میں پاک چیزوں کو کھانے کا حکم دیا گیا ہے اور پاک چیزوں سے مراد حلال چیزیں ہیں، اور سب سے زیادہ حلال چیز وہ ہے جس کو انسان نے اپنے کسب اور محبت سے حاصل کیا ہو۔ حدیث میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے جس نبی کو بھی بھیجا اس نے بکریاں چرائی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے پوچھا: "اور آپ نے بھی؟" فرمایا: "ہاں، میں بھی چند قیراط کے عوض مکہ والوں کی
Flag Counter