Maktaba Wahhabi

428 - 421
کے مطابق اچھا کفن دے۔" (مسلم، 2/651، رقم:943، ابو داؤد:3/198، رقم: 3150، ترمذی، رقم:995،ابن ماجہ:1/469، مسند احمد:1/146 ومسند الفردوس بخوہ: 1/134، رقم:316) سفید کفن ہونا مستحب ہے۔چنانچہ فرمایا:" سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ سفید کپڑے سب سے اچھے ہیں، اور مرنے والوں کو بھی سفید کفن دو۔(وكفنوا فيها موتاكم) (مسند احمد:1/328) میت پر نماز جنازہ: میت پر نماز جنازہ فرض کفایہ ہے،اور اس کے لیے باجماعت ضروری اور واجب ہے،اور اس میں میت اور نماز جنازہ پڑھنے والے دونوں کے لیے اجر عظیم ہے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نماز جنازہ پڑھنے والے کی میت کے بارے میں شفاعت قبول فرماتے ہیں،اور نماز جنازہ پڑھنے والے کو اجر عظیم عطا فرماتے ہیں۔چنانچہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" جب کوئی مومن انتقال کرجاتا ہے اور مومنوں کی تین صفیں اس کی نماز جنازہ پڑھتی ہیں تو اللہ تعالیٰ مرنے والے کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ چنانچہ راوی حدیث سیدنا مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ اگر کسی کی نماز جنازہ پڑھتے اور لوگ کم ہوتے تو وہ ان کو(چھوٹی چھوٹی)تین صفوں میں کھڑا کردیتے۔" (رواہ ابو داؤد، رقم:3166، ترمذی، رقم:1028، حاکم:1/362) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" جو شخص جنازہ کے ساتھ جاتا ہے اور صرف اس پر نماز جنازہ پڑھتا ہے تو اس کو ایک قیراط ثواب ملتا ہے۔اور دفن کرنے تک ساتھ رہتا ہے تو اس کو دوقیراط ثواب ملتا ہے۔اور ایک قیراط احد پہاڑ کی مثل ہے۔( رواہ البخاری:1/445، رقم:1261، مسلم:2/653) جنازہ کے ساتھ چلنا: جنازہ کو اٹھا کر قبرستان تک لے جانا بھی سنت ہے۔اور جنازہ کو جلدی لے جایا جائے۔ جنازہ میں دوطرح کی جلدی ہوتی ہے۔ایک تو جنازہ اٹھانے میں جلدی کرنا،
Flag Counter