Maktaba Wahhabi

94 - 421
کرنے والے چور اور گرہ کٹ وغیرہ اس میں داخل نہیں ہیں۔" راہزنی کے جرم کی سزا: راہزنی کے جرم میں مجرم جن افعال کا ارتکاب کرتا ہے اس کے لحاظ سے امام حنیفہ رحمہ اللہ، امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک مجرم کی سزا مختلف ہے۔ وہ افعال یہ ہیں: 1۔ بغیر مال چھینے اور بغیر قتل کیے راستہ کو پرخطر بنا دینا 2۔ صرف مال چھین لینا 3۔ صرف قتل کر دینا 4۔ مال بھی چھین لینا اور قتل بھی کر دینا۔ اس میں ہر فعل کی نوعیت الگ الگ ہے، اس لیے ان کی سزا بھی الگ الگ ہے۔ (بدائع الصنائع: 7/97) تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ہماری کتاب "اسلام کا نظامِ عدل۔" باطل اور ناجائز طریقے سے لوگوں کے مال کھانا: ناجائز اور باطل طریقہ سے لوگوں کے مال کھانے کو بھی شریعت نے حرام قرار دیا ہے، اور اس بات کے لیے بھی تعزیر مقرر کی کہ کوئی شخص کسی کی زمین کو زبردستی اور دھوکہ سے ملا لے یا کسی کا مال غصب کر لے۔ ان سب کاموں کے لیے آخرت میں مواخذہ ہونے کا بتایا گیا ہے اور دنیا میں حکام کی تعزیر بھی بیان فرمائی گئی ہے۔ ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بھی محروم ہے اور ان پر لعنت بھی بھیجی گئی ہے۔ چنانچہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (من غصب شبراً من ارض طوقه اللّٰه تعاليٰ من سبع ارضين يوم القيامة) "جو شخص کسی کی بالشت بھر زمین بھی غصب کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز سات زمینوں کا طوق اس کے گلا میں ڈال دیں گے۔"
Flag Counter