Maktaba Wahhabi

27 - 421
انسانی ضروریات علماء نے انسانی ضروریات کی پانچ اہم ضروریات کو اپنی کتابوں میں ذکر کیا ہے جن پر انسان کی دینی اور دنیوی زندگی کا انحصار ہے۔ اس دنیا میں انسان کے وجود کا دارومدار اور آخرت کی نجابت و سعادت کا انحصار بھی انہی چیزوں پر ہے۔ اگر یہ نہ ہوں تو انسانی زندگی کا تمام نظام خطر اور اختلال میں پڑ جائے۔ وہ پانچ ضروریات حسب ذیل ہیں: (1) حفظ الدین (2) حفظ النفس (3) حفظ العقل (4) حفظ العرض (نسل و انساب) (5) حفظ المال ان سب میں حفظ الدین سب سے اہم ہے کیونکہ جو لوگ اپنے دین کی حفاظت کر لیتے ہیں ان پر پھر اپنے نفس اور مال کی حفاظت ضروری ہو جاتی ہے۔ اور نفس کی حفاظت عقل کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے، اور حفظ نفس بھی حفظ مال سے مقدم ہے۔ اسی وجہ سے صحرا میں بھوک کی وجہ سے دوسرے کا مال کھانا بھی مباح ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے علماء نے لکھا ہے کہ "الضرورات تبيع المحظورات" (ملاحظہ ہو "حقوق الانسان فی الاسلام" الدکتور محمد الزحیلی: ص 81-98) ایک انسان خواہ وہ عورت ہو یا مرد، اس کے کئی حقوق ہیں اور اس کے ذمہ بہت سے واجبات و فرائض بھی ہیں۔ جن کا ادا کرنا اس کے ذمہ ضروری ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کرے اور کسی دوسرے کی کسی طریقہ سے جان
Flag Counter