Maktaba Wahhabi

148 - 421
پہنچا چکا ہوں۔ اور میں تم میں سے قیامت کے روز کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر سوار انسان چیخ رہا ہو۔ وہ کہے گا یا رسول اللہ! میری مدد فرمائیے، میں کہوں گا میں تیرے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تجھے اللہ کے احکام پہنچا چکا ہوں۔ اور میں تم میں سے کسی ایک شخص کو قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر سونا اور چاندی ہو، وہ کہے گا یا رسول اللہ! میری مدد فرمائیے۔ میں کہوں گا: میں تیرے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تجھے اللہ کے احکام پہنچا چکا ہوں۔" (مسلم: 3/1461، بخاری: 1/432، مسند احمد: 2/426) ایک اور حدیث میں سیدنا ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (هدايا العمال غلول) (مسند احمد: 5/495) "عاملوں (حاکموں) کا ہدیہ خیانت ہے۔" پاکستان میں دفاتر میں کام کرنے والے لوگ اکثر و بیشتر دفاتر کی اسٹیشنری کا سامان اپنے ذاتی استعمال کے لیے گھر لے آتے ہیں یا جیسے گورنمنٹ کے ورکشاپ میں کام کرنے والے لوگ اپنی ذاتی استعمال کے لیے مختلف چیزیں ورکشاپ سے بنا کر لے آتے ہیں یا بعض دینی مدارس کے مہتمم مدرسہ کے تمام اموال اور گاڑیوں کو بے دھڑک اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہیں، یہ تمام امور خیانت میں شمار ہوتے ہیں۔ سود: احتکار کی سب سے ملعون قسم سودی لین دین ہے۔ یہ تمام اقتصادی اور معاشی نظام کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے۔ یہ کروڑوں انسانوں کو مفلس اور نان شبینہ کا محتاج بنا کر دولت کا سمٹاؤ ایک مخصوص طبقہ کی طرف کر دیتا ہے۔ سود سرمایہ دارانہ نظام کا ایک اہم اور مضبوط ستون ہے اور اس نظام کی عمارت کا زیادہ انحصار اسی پر ہے۔ سود کے جرم کے گھناؤنے پن کی وجہ سے قرآن حکیم نے انتہائی سخت لہجوں میں سود خوری کی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ سزائیں بھی شدید کہ بڑے سے بڑے کبیرہ گناہ کے
Flag Counter