Maktaba Wahhabi

324 - 421
کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو جہم رضی اللہ عنہ نے اس کو نکاح کی دعوت دی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہم رضی اللہ عنہ کے بارہ میں فرمایا: (لا يضع العصا عن عاتقه وفي رواية و أما ابو جهم فرجل ضراب النساء) "ابو جہم رضی اللہ عنہ تو عصا اپنے کندھے سے نیچے رکھتا ہی نہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو جہم رضی اللہ عنہ ایک ایسا آدمی ہے جو عورتوں کو بہت مارتا ہے۔ (مسلم: 2/1114، رقم: 1480) ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لا تضربوا اماءاللّٰه) (ابوداؤد: 2/245، مستدرک حاکم: 2/205، برقم: 2765) "اللہ کی بندیوں کو نہ مارو۔" سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ایک مرتبہ پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیسے ہوتے تھے؟ سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں سب لوگوں سے زیادہ نرم مزاج، متبسم رو، چہرے پر مسکراہٹ بکھری ہوئی اور اپنی اہل کی تمام ضرورتوں میں ان کا ہاتھ بٹانے والے تھے۔ (رواہ السیوطی فی جامعہ الصغیر: 5/6661) شریعت اسلامیہ میں بیوی کے اسرار کو لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے شریعت نے سختی سے منع فرمایا۔ اگر بیوی اسے کوئی چیز بتلاتی ہے تو اس کے راز کو افشا نہیں کرنا کیوں کہ ان امور میں ذرا سے تساہل سے مردوزن میں شدید اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں اور محبت و مؤدت کا شعلہ سرد پڑ سکتا ہے چنانچہ جو شخص بیوی کے راز فاش کرتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو "اشر الناس" کے نام سے یاد کیا ہے۔ (مسلم، رقم: 1437) خاوند سے استمتاع کا حق: اسلام نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ کوئی شخص اپنی اہلیہ سے چھ ماہ سے
Flag Counter