Maktaba Wahhabi

30 - 421
حفاظت دین کا انسانی حق حفاظت دین کے بارے میں اسلام نے مندرجہ ذیل حقوق رکھے ہیں: 1۔ دین حق صرف اسلام ہے اسلام میں دین حق کا اعزاز صرف اسلام کو حاصل ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں فرمایا: (إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ ۗ) (آل عمران: 19) "بےشک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔" کیونکہ دنیا میں جس قدر انبیاء علیہم السلام تشریف لائے ان کی آمد کا بنیادی مقصد اللہ تعالیٰ توحید کا دنیا میں پرچار تھا۔ آج بھی اگر غور سے دیکھا جائے تو سوائے اسلام کے کوئی دین بھی توحید کا داعی نہیں ہے۔ کوئی تثلیث کا قائل ہے تو کئی ادیان میں بہت سارے معبود ہیں جن کی عبادت کی جاتی ہے لیکن دنیا میں صرف اسلام توحید کے مسئلہ کی دعوت دیتا ہے۔ اور اسلام کا معنی ہے اطاعت کرنا، سلامتی میں داخل ہونا اور اخلاص۔ جب انسان اسلام قبول کر لیتا ہے تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتا ہے۔ ان کے احکام بجا لاتا ہے اور دنیا میں اس کی جان اور مال سلامتی میں رہتے ہیں اور آخرت میں بھی وہ عذاب جہنم سے محفوظ و مصئون رہے گا۔ اور جو شخص جتنا پکا مسلمان ہو گا اتنا ہی اس میں اخلاص ہو گا کیونکہ ایمان میں پختگی اخلاص سے آتی ہے۔ اور دوسرے مقام پر قرآن نے فرمایا کہ جو "اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین
Flag Counter