Maktaba Wahhabi

288 - 421
آرائش اور زیبائش کی جو چیزیں دے رکھی ہیں، آپ ان کی طرف ہرگز آنکھیں نہ پھیلائیں، آپ کے رب کا دیا ہوا رزق ہی بہت بہتر اور بہت باقی رہنے والا ہے۔" (طہ: 131) پھر ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیتے اور کہتے نماز پڑھو اللہ تم پر رحم فرمائے، اور خود نماز پڑھتے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے گھر والوں کو تہجد کے لیے اٹھاتے اور خود بھی نماز پڑھتے اور اس آیت پر عمل کرتے۔ خاوند کی بستر پر اطاعت کرنا: رات کو جب میاں بیوی بستر پر سونے کے لیے جائیں تو وہاں بھی عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے خاوند کی اطاعت کرے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب کوئی مرد اپنی عورت کو اپنے بستر پر بلائے، تو اس کو آنا چاہیے اگرچہ وہ کاٹھی کی پشت پر ہو یعنی اونٹ پر سوار جا رہی ہو۔" (رواہ البزار عن ابن ارقم الجامع الصغیر: 533) ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب کوئی شخص اپنی عورت کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ نہ آئے اور وہ مرد غضب میں اپنی رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔" (رواہ مسلم، رقم: 3541، باب امتناعہا من فراش زوجہا) عمومی اطاعت: اسلام نے نہ صرف بستر پر مرد کی اطاعت کو تاکید کی بلکہ علی العموم بھی مرد کی اطاعت کی سخت تاکید کی کیونکہ مرد کی حیثیت ایک قوام اور منتظم کی ہے، اور منتظم کی جب تک اطاعت نہ کی جائے گھر اور خاندان کا انتظام بہتر نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ سیدنا حصین بن محصن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری پھوپھی نے مجھ سے بیان کیا کہ میں ایک مرتبہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی ضرورت کے لیے حاضر ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے
Flag Counter