Maktaba Wahhabi

253 - 421
خاندانی حقوق خاندان کی بنیاد حق نکاح: خاندان اجتماعی نظام کی بنیاد کی پہلی اینٹ ہے، لہٰذا اسلام اس بنیادی اینٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور اس کو مؤدت و رحمت اور پاکیزگی سے راسخ اور بنیان مرصوص بنانا چاہتا ہے، اس لیے وہ نکاح میں ایک پختہ میثاق کی حیثیت دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن حکیم میں ہے: (وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا ﴿٢١﴾) (النساء: 21) "اور وہ عورتیں تم سے میثاق غلیظ (پختہ عہد) لے چکی ہیں۔" مفسرین کے مطابق اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو نکاح کرنے والے کہتے ہیں کہ ہم نے اس عورت سے تمہارا نکاح اس عہدوپیمان پر کیا ہے کہ تم اس عورت کو دستور کے مطابق رکھو گے یا حسن سلوک کے ساتھ چھوڑ دو گے۔ بعض حضرات کے نزدیک اس میثاق غلیظ کا مطلب یہ ہے کہ تم نے ان عورتوں کو اللہ کی امانت کے طور پر عقد میں لیا ہے اور اس اللہ کی اجازت سے تم نے ان کے جسموں کو اپنے اوپر حلال کر لیا ہے۔ لغت میں نکاح کا معنی جمع کرنا اور ملانا ہے اور شریعت اسلامیہ میں نکاح اس عقد کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ سے کسی عورت کے جسم سے فائدہ اٹھانے کا مالک بنایا جاتا ہے۔ اگر کسی شخص میں شہوت کا مادہ حد اعتدال میں ہو تو نکاح سنت ہے، اور اگر شہوت کا غلبہ ہو تو اس پر نکاح کرنا واجب ہے۔ اور جب اس نفس پر ظلم کا خدشہ اور اندیشہ ہو تو پھر اس
Flag Counter