Maktaba Wahhabi

230 - 453
(3) عشقیہ SMS سے بچیں : ہمارا نوجوان طبقہ ایک دوسرے کو عشقیہ میسیج بھیجنا شاید اپنا اولین مشن سمجھتا ہے کہ لڑکیاں لڑکوں کو اور لڑکے لڑکیوں کو عشقیہ میسیج بھیجتے رہتے ہیں اس سے بچنا ہوگا یہ اسلامی اصولوں کے منافی ہے اور اس سے مسلم معاشرہ بے راہ روی کی طرف گامزن ہوجاتاہے، بعض دفعہ لڑکے لڑکیاں بن کر دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں یہ ایک مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔ (4) فحش Messageنہ کریں : ہمارے ہاں فحش اور گندے SMS بھیجنے کی بیماری عام ہوتی جارہی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : [لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلاَ اللَّعَّانِ وَلاَ الفَاحِشِ وَلاَ البَذِيء][1] ’’ مومن طعن کرنے والا،لعنت کرنے والانہیں ہوتا اور نہ ہی فحش گوئی اور غلط باتیں کرنے والا ہوتاہے۔‘‘ (5) Message بھیجنے سے پہلے نمبر کنفرم کریں : آپ جس نمبر پر میسیج بھیجنا چاہتے ہیں اس کو اچھی طرح کنفرم کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ میسیج کسی غلط (Wrong )نمبر پر چلا جائے۔ (6) Picture Messages : موبائل فون پر یہ سہولت بھی میسر ہے کہ آپ کوئی تصویر دوسروں کوارسال کرسکتے ہیں اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھیں نہ ہی کوئی غلط،فحش یا اجنبی عورت کی تصویر اپنے پاس رکھیں اور نہ کسی کوارسال کریں۔ بعض دفعہ کسی ضرورت کے لیے گھریلو خواتین کی تصویریں ارسال کرنا پڑتی ہیں ، مثلاً : سرکاری کاغذات کی تکمیل کے لیے تو آپ جس نمبر پر تصویر ارسال کرنا چاہتے ہیں اس کی تسلی کر لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی گھریلو خواتین کی تصویریں کسی اوباش کے ہاتھ لگ جائیں اور وہ ان کو غلط انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کردے ، اس طرح دوست ایک دوسرے کو لڑکیوں کی تصاویر میسیج
Flag Counter