Maktaba Wahhabi

127 - 453
اجازت لینے سے متعلق شرعی آداب اور حکمتیں جمشید سلطان اعوان [1] ہمارے معاشرے میں جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کا توازن بگڑ چکاہے وہاں گھروں سے متعلق بھی بہت سی فرسودہ وپیچیدہ رسومات ہیں جن کی وجہ سے ہم مسلمانوں کو بہت سی شرعی مخالفتوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں بدگمانی ، بے یقینی ، جھوٹ ، فریب ، بد تہذیبی پروان چڑھ رہی ہے ۔ اگر کوئی ملاقات کیلئے آتا ہے تو وہ آنے سے پہلے اپنی آمد سے آگاہ نہیں کرتا ، اور اگر دروازے پر پہنچ جائے تو ثقافت کچھ ایسی ہوچلی ہے کہ دھڑلے سے گھر میں داخل ہوجاتے ہیں ، نہ کلام نہ سلام!کچھ معلوم نہیں گھر میں خواتین کس حالت وہیئت میں اس لمحے موجود ہوں ۔ اسلام دین فطرت ہے اس لئے وہ انسان کی نجی زندگی کو مکمل تحفظ دیتاہے وہ انسان کے فطری تقاضوں سے واقف ہے اس لئے اس نے ایسے ضابطے اور اعلیٰ معاشرتی اقدار وضع کردی ہیں کہ اگر ہم انہیں اپنی زندگی میں لاگو کرلیں تو ہمیں سکون ، راحت ومسرت میسر آجائے۔ اسلام میں گھروں میں رہنے ، ان میں داخل ہونے، اور ان میں انجام پانے والے تمام معاملات کی رہنمائی بدرجہ اتم موجود ہے ۔ ہمارے ہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ گھر میں داخلے کی خبر صرف وہی دے جو اجنبی ہو ،لیکن اسلامی تعلیمات یہ کہتی ہیں کہ چاہے کوئی
Flag Counter