Maktaba Wahhabi

260 - 453
ورثاء کی طرف سے وصیت کو رد و بدل کرنا حرام ہے۔ وصیت میں کسی کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک انسان مرد یا عورت ساٹھ سال تک اللہ کی اطاعت کے عمل کرتے رہتے ہیں ، پھر جب ان کی موت کا وقت آتا ہے تو وصیت میں (وارثوں کو) نقصان دے جاتے ہیں تو ان کے لئے آگ واجب ہوجاتی ہے۔[1] کمزور طبقوں تک وراثت کی رسائی اسلامی نظام وراثت کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ کمزور سے کمزور طبقوں تک بھی ان کا حق پہنچاتاہے جس کے وہ مستحق ہیں جبکہ اس خصوصیت سے دیگر مذاہب محروم ہیں۔ ہم ذیل میں ان کی قدرے وضاحت کرتے ہیں: یتیم بچہ (Orphan) یتیم بچہ معاشرے کا ایک کمزور طبقہ ہے،اسلام سے قبل یتیموں کا مال غصب کرلئے جاتے تھے۔ اسلام نے آکر یتیموں کے حوالے سے احکامات نافذ کئے ،اور ان کے ساتھ نارواں سلوک کرنے والوں کی مذمت کی اور ڈرایا گیا کہ اگر ان کی اولا د ان یتیموں کی جگہ ہوتی تب بھی وہ یہی چاہتے کہ ان کے ساتھ بھی وہی سلوک جو وہ یتیموں کے ساتھ کرتے ہیں۔اسلام نے جو احکامات یتیم کے حوالے سے دئیے ان میں چند ایک درج کئے جاتے ہیں۔ یتیم کے مال کی دیکھ بھال یتیم کی کفالت کی ترغیب دلائی گئی اور اس کی فضیلت بھی بیان کی گئی ۔ جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبابہ اور درمیان والی انگلی کوتھوڑے فاصلے کے ساتھ ملاتے ہوئے فرمایا کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والاجنت میں اس طرح ہونگے۔[2] یتیم کا کفیل اگر مالدار ہے تو حد درجہ اس کے مال کو خرچ کرنے میں احتیاط برتے۔
Flag Counter