Maktaba Wahhabi

15 - 453
ایک جزو نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک ایسا برتر نظام ہے جو ثقافت کو اپنے تقاضوں کے مطابق ڈھالتااور تشکیل دیتاہے!![1] اسلام نے ہر عمل کو عقیدہ وایمانیات سے مربوط کیا ہے ۔جو اس پر عمل درآمد کو آسان بنا دیتاہے ۔ بندے کے دل میں اللہ کا خوف جگہ بنالے تو دنیا کی بڑی سے بڑی لالچ اور طمع بھی اس کے ایمان وعمل کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔ اسلامی نقطہ نظر سے ثقافت کی تعریف : اسلام کے اسی بنیادی فلسفہ کو سامنے رکھتے ہوئے اہل علم نے اسلامی ثقافت کی جو تعریف بیان کی ہے وہ یہ کہ : "مجموعة المعارف والمعلومات النظرية ، والخبرات العلمية المستمدة من القرآن الكريم والسنة النبوية، التي يكتسبها الإنسان ، ويحدد على ضوءها طريقة تفكيره ، ومنهج سلوكه في الحياة "[2] ’’ نظریاتی معارف ومعلومات اور علمی تجربات کا وہ مجموعہ جنہیں قرآن وسنت سے اخذکیا گیا ہے ۔ جسے انسان اکتساب کرتاہے ، اور اس کی روشنی میں اپنی سوچ کا طریقہ کار اور اپنی زندگی کے منہج وسلوک کا انتخاب کرتاہے ۔ اسلامی ثقافت کی خصوصیات ؟ ہرذی شعور انسان کے ذہن میں یہ سوال ابھر سکتاہے کہ ثقافت میں صرف اسلام ہی کیوں؟ غیروں کے رسوم ورواج اپنانے میں کیا حرج ہے ؟ تو اس کا جوا ب یہ ہے کہ دراصل ثقافت اور کلچر ایسا عمل ہے جس کے فوائد سے انسان اس وقت بہرور ہوسکتاہے جب معاشرے میں ہر ایک کو امن وآشتی نصیب ہو، ہر ایک کی ضروریات پوری ہوں ، ہر انسان اپنے آپ کو محفوظ تصور کرے ، اور ہر انسان ایک نارمل زندگی گذارے اس پر کسی قسم کا نفسیاتی یا ذہنی دباؤ نہ پڑے ،یہ سب چیزیں تب انسان کو
Flag Counter