Maktaba Wahhabi

188 - 453
دوسری عورت اس کی سلطنت میں شریک ہو۔ اور نتیجتاً خاوند جس پر دوسری شادی کا بھوت سوار ہے یا تو پہلی بیوی کو طلاق دے گا یا اسے مارنے کی کوشش کرے گا اور دونوں صورتوں میں پہلی بیوی کی زندگی تباہ و برباد ہو جائے گی۔ اس کے مقابلے میں اگر عورت دل پر پتھر رکھ کر اپنے خاوند کو دوسری شادی کی اجازت دے دے تو اس طرح وہ اپنے خاوند کی نظروں میں اور بھی معتبر ہو جائے گی اور ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ خاوند نزدیک اس کی دوسری بیوی کے مقابلہ میں زیادہ محبوب بن جائے۔ بہرحال ایسی بات کو لازم قرار دینا جسے شریعت نے لازم نہیں کیا ، شریعت سازی ہے ۔ ہمارے حکمران اور منتخب نمائندے اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ زندگی عارضی ہے اور ایسا نہ ہو کہ قرآن و حدیث کے خلاف قانون سازی کرنے کی پاداش میں انہیں روزِقیامت مجرم بنا کر کھڑا کیا جائے ۔ یہود و نصاریٰ کو راضی کرنے کے بجائے اپنے خالق و مالک کو راضی کیا جائے جو ہر بات پر قادر ہے۔ ہم پہلے سے ہی فتنہ و فساد کا شکار ہیں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری پریشانیاں اور مصیبتیں مزید بڑھ جائیں۔ وما علینا الا البلاغ
Flag Counter