Maktaba Wahhabi

147 - 453
تیاری رکھتے ہیں ۔ مذکورہ بالا آیت میں جن تینوں اوقات کا ذکر ہے یہ اوقات آرام کے ہیں لھذا عوام الناس کو گھروں کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے تاکہ نا پسندیدہ منظر کو نہ دیکھ لیں [1]ا ن اوقات کو اللہ تعالی نے ’’عورات ‘‘ ( ستر )کا نام دیا ہے جو کہ عام ہے اس میں بدن کا پردہ بھی شامل ہے اور گھر کی اشیاء کا بھی پردہ شامل ہے ، اس میں خدام خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے، اور وہ بچے جو جوان نہ ہوئے ہوں مگر عورتوں کی پوشیدہ معلومات سے واقف ہوں اور سن بلوغت کو نہ پہنچے ہوں شامل ہیں البتہ غیر مذکورہ اوقات میں ان کا آنا جانا مجبوری اور ہر وقت اجازت مانگنا بھی مشکل امر اور بضرورت آتے جاتے ہیں اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ آیت میں جن خادموں کا بیان ہوا ہے وہ غلام ہیں جو مستقل ایک گھر کے افراد کی حیثیت سے مالک کے ساتھ ہوتے ہیں آج کل کے دور میں جو گھر میں ملازم رکھے جاتے ہیں وہ چاہے کسی حیثیت سے ہی کیوں نہ ہوں ، ڈرائیور ، باورچی ،چوکیدار ان سب کو پردے کا لحاظ کرنا چاہئے اور کسی وقت بھی نا محر م عورت یا گھر کی مالکن سے ملنا اور بے تکلفی اختیار کرنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی اس کمرے میں داخلے کی جہاں مستورات رہتی ہوں یہ تین اوقات اس قسم کے ملازموں کے لئے نہیں ہیں ۔ خلاصہ اسلام میں اجازت کے آداب بہت واسع اور جامع ہیں صرف گھر میں داخل ہونے کے لئے نہیں بلکہ یہ تمام آداب مجالس اور دیگر مقامات کے لئے بھی موزوں و مفید ہیں چنانچہ ان آداب کے ساتھ ساتھ داخل ہوتے وقت مندرجہ ذیل اہم امور جو کہ کتاب و سنت سے ثابت ہیں ان کا کا خیال رکھنا چاہئے : (1) اجازت لینا ایک عمدہ اخلاق اور عالی ظرف میں سے ہے اس کا اہتمام قرآن و سنت سے ثابت شدہ ہے۔ (2) اجازت لینا مردو خواتین کے لئے یکساں ہے اس میں عزیز و اقارب بھی شامل ہیں ۔ (3) اجازت لینے کے لئے سلام کہنا اور پھراجازت لینا مشروع ہے ۔ (3) اجازت تین دفع سے زیادہ نہیں لینی چاہئے ، اور نہ ملنے پر لوٹ جانا چاہئے ۔
Flag Counter