Maktaba Wahhabi

220 - 453
بریگیڈ،ریسکیو یا محکمہ شہری دفاع کے دیگر اداروں کو ایمرجنسی اطلاع دینے کا واحد ذریعہ موبائل ہی ہے ۔ موبائل کے نقصانات موبائل کے فوائد کی طرح نقصانات بھی بے شمار ہیں جن میں سے بعض کا تذکرہ درج ذیل سطورمیں کرتے ہیں ملاحظہ فرمایئے : (1) دوسروں کے گھروں میں جھانکنا : موبائل کا ایک زبردست نقصان یہ ہے کہ اس کے ذریعے دوسروں کے گھروں میں جھانکنا،داخل ہونا اور گھر کی خواتین سے راہ رسم بڑھانا اس قدر آسان ہوگیا کہ کسی قسم کی کوئی مشکل باقی نہیں رہی اور غلط قسم کے لوگ دوسروں کی عزتوں پر ڈاکے ڈالنے کے لیے اس کا استعمال کھلے بندوں کر رہے ہیں ۔ (2) نمازوں میں موسیقی : موبائل کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ عبادت کی روح متاثر ہورہی ہے شاید ہی کسی نماز میں موسیقی ٹونز سننے کو نہ ملتی ہوں ، کبھی کسی کا فون بج اٹھتا ہے اور کبھی کسی کے موبائل سے گانے کی آواز بلند ہوجاتی ہے ، یہ چیز جہاں نمازیوں کے لیے تشویش اور پریشانی کا باعث ہے وہاں مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سبب ہے۔ اس عمل کا شمار گنا ہ میں ہوتا ہے ۔ (3) اجتماعی زندگی میں کمی : موبائل کا ایک زبردست نقصان یہ بھی ہے کہ اجتماعی زندگی کمزور ہوتی چلی جارہی ہے ، شادی ، غمی اور ایسے مواقع پر جہاں لوگوں کا اجتماع ہونا چاہیے وہاں ٹیلی فونک رابطوں پر ہی اکتفا کیا جاتاہے۔اگر شریک محفل ہو بھی جائیں تو اکثر حاضرین موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ (4) جرائم میں اضافہ : موبائل فون کی وجہ سے جرائم میں بے حد اضافہ ہوگیاہے اور جرائم پیشہ افراد موبائل رابطوں کے ذریعے جرائم کی منصوبہ بندی اور وارداتیں بڑی آسانی کے ساتھ کرتے ہیں۔
Flag Counter