Maktaba Wahhabi

219 - 453
5 تعزیت موت ایک اٹل حقیقت ہے کہ جس سے فرار کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ انسان اس دھوکہ میں مبتلا رہتا کہ اگرچہ فلاں آدمی تو دنیا سے چلا گیا ہے تو کیا ہوا ابھی میں تو زندہ ہوں اور میری باری نہیں آئی۔ وہ اس زعم باطل میں اس قدر مگن رہتا ہے کہ بعض دفعہ رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ہاں تعزیت کے لیے بھی حاضر نہیں ہوتا ، موبائل نے تعزیت کا عمل بھی آسان کر دیا ہے ۔ 6 مریض کی خیر گیری ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے کہ اگر وہ بیمار ہوجائے تو وہ اس کی تیمارداری کرے خصوصاً جب مریض کے ساتھ قریبی رشتہ داری،دوستی یا جان پہچان ہو اگر کسی مصروفیت کی بنا پر انسان خودتیمارداری کے لیے نہ جاسکتا ہو تو موبائل کے ذریعے اس فرض کو ضرور انجام دے۔ 7 مبارکباد خوشی کے موقع پر اپنے جاننے والوں کو مبارکباد دینا اخلاقی ذمہ داری ہے جیساکہ کوئی حج کرکے آیا ہو،شفایاب ہوا ہو، کوئی عزیز شادی کر رہا ہو، کوئی امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہوا، کسی کے ہاں بچہ کی پیدائش ہوئی ہو یا کسی کو کوئی کامیابی ملی ہوتو موبائل کے ذریعے فوراً مبارکباد دی جاسکتی ہے ۔ 8 کاروباری رابطے آج کل اکثر کاروباری معاملات موبائل ہی کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں ۔ لین دین کے امور اور تجارتی سرگرمیوں کا بہت زیادہ انحصار موبائل پر ہے ، اس سے جہاں سرمایہ اور وقت بچتا ہے وہاں آنے جانے کی کوفت سے بھی نجات مل جاتیہے ۔ 9 ایمرجنسی میں مدد شہروں میں اکثر حادثات جنم لیتے ہیں کہیں پر آگ لگ جاتی ہے تو کہیں روڈ ایکسیڈنٹ دیکھنے کو ملتا ہے کہیں کوئی عمارت گر جاتی ہے تو کہیں کوئی بچہ کھلے مین ہول کا لقمہ بن جاتاہے ، ایسے میں فائر
Flag Counter