Maktaba Wahhabi

285 - 453
(5)Hi-Tech Seeds اورHybird (6)Semi Prepared Foods (7)Fast Food (8)Cold Soft Drinks (9)Sweeping Drive (10)Essence & Flavours (11)Condenced Milk & Powders (12)Cosmetics Items (13)Deep Freezers Things (14)X-Ray PET، MRI لباس ایسے لباس کی زیبائش جس میں سب کچھ عیاں ہو، تنگ ، باریک ، ریشم اور خوشبو دار ہو، مردوں کے مشابہ ہو، کفار و ہنود کی ثقافت کا مظہر ہو ، زینت خوبصورتی سب کا منبع غیر مرد ہوں جو تمہیں سراہیں تم سے فائدہ اٹھائیںیہ اسی بغاوت کی آبیاری ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کی تین عورتوں کا ذکر فرمایا۔ بنی اسرائیل میں تین عورتیں تھی(جو ایک ساتھ باہر نکلتیں) ان میں سے دو عورتیں لمبی تھیں جو از خود نمایاں تھیں البتہ تیسری عورت کو تاہ قد تھی جو ان دونوں کے درمیان چھپ جاتی تھی، چنانچہ اس نے لکڑی کے دوپیر بنوائے ( جس سے اسکی اونچائی بڑھ گئی) اور ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں اچھی سے اچھی خوشبو یعنی مشک بھر دی اور اس پر ایک ڈھکن لگالیا پھر جب وہ باہر نکلتی اور کسی مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس سے گزرتی تو انگوٹھی کے ڈھکن کھول کر حرکت دیتی اس طرح خوشبو پھیلتی(لوگوں کی توجہ اس کی جانب مبذول ہوتی) اور اس طرح یہ تیسری عورت مردوں کے لئے فتنہ و فساد کا سامان بنی۔ [1] اللہ تعالیٰ نے تمام اہل ایمان ماؤں ، بیٹیوں ، بہنوں کو خوب تربیت دی ہے۔
Flag Counter