Maktaba Wahhabi

232 - 453
ہماری غذائیں اور مشروبات اور غیر مسلم مصنوعات انسانی جسم کے لئے غذا کی اہمیت غذا ہماری بنیادی ضرورت ہے ، بغیر کھانے اور پینے کے کوئی شخص زندہ نہیں رہ سکتا ، اسی لئے اللہ ربّ العزت نے ہماری اس بنیادی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے نہ صرف ہمیں کھانے اور پینے کا حکم دیا ہے جیسا کہ فرمان الہی ہے : ’’ {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ} [الأعراف: 31] ترجمہ: اور کھاؤ اور پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بیشک وہ بےجا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔‘‘ بلکہ اللہ رب العزت نے شریعت اسلامی میں کھانے پینے کی اشیاء اور آداب کے تعلق سے وہ عمدہ اصول بیان فرمائے ہیں جن کو اپنا کر ہم مضر صحت چیزوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ غذا حاصل کرنے کے تمام درست اور جائز طریقوں کی انتہائی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے ، جیسا کہ زراعت جو کہ غذا حاصل کرنے کا انتہائی اہم اور ضروری طریقہ ہے اس کے متعلق کئی احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دلائی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ’’ لا يغرس المسلم غرسا ولا يزرع زرعا فيأكل منه إنسان ولا دابة ولا شيء إلا كانت له صدقة‘‘[1]
Flag Counter