Maktaba Wahhabi

189 - 453
جدید ٹیکنالوجی کے ہمارے معاشرہ پر اثرات عثمان صفدر[1] (1) اسلام میں علم کی اہمیت مغربی مفکرین کے لئے یہ بات ناقابل یقین ہوگی کہ دین میں دنیاوی علم کی گنجائش بھی ہوسکتی ہے، یا دین میں دنیاوی علم کی کوئی اہمیت ہوگی، کیونکہ اہل مغرب جس دین سے واقف ہیں اس کی سب سے معتبر کتاب بائبل میں وہ یہ پڑھتے ہیں کہ آدم علیہ السلام کو جنت میں جس درخت کے قریب جانے سے منع کیا گیا تھا وہ علم و معرفت کا درخت تھا ، اور جب آدم علیہ السلام نے اس درخت کا پھل کھا لیا اور ان کی بصیرت میں اضافہ ہوگیا تو اللہ تعالی ان پر ناراض ہوا اور انہیں جنت سے بے دخل کردیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اہل یورپ دو صدیوں تک اسی کشمکش میں مبتلا رہے کہ ان سائنسی علوم و فنون کو سیکھا جائے یا انہیں گناہ سمجھ کر رد کردیا جائے، کیونکہ ان کےمذہبی رہنماؤں نے ان علوم کو گناہ قرار دیا تھا ، اور جو بھی ان علوم کی طرف متوجہ ہوتا تو اسے کلیسا کی طرف سے عبرتناک سزا دی جاتی، اس کا منطقی رد عمل یہ ہوا کہ
Flag Counter