Maktaba Wahhabi

203 - 453
باری تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کو استعمال میں لاتے وقت درج ذیل احکامات ذین نشین رہنے چاہئیں (1) اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے رہنا : اللہ تعالیٰ نے ہم پر بے شمار نعمتیں نازل فرمائیں ہیں ، مالک ارض وسماء نے خود اعلان فرمایا ہے : [وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا] [النحل:18] ’’ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنے لگو تو ان کی گنتی نہیں کر سکو گے۔‘‘ انہی نعمتوں میں سے ایک موبائل ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے مالک نعمت کی تابعداری کریں اور اپنے آپ کو اس کے حکم کے مطابق ڈھال لیں۔ (2)اللہ کی محبت کے حصول کا ذریعہ : ہم اس نعمت کو اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کا سبب بنائیں اور اس حیرت انگیز ایجاد کے پیچھے کارفرما ان صلاحیتوں پر غور کریں جو اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں ودیعت کر رکھی ہیں ، یہ سوچ ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کی محبت کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ (3) نعمت کا اعتراف : ہم اس بات کا اعتراف بھی اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حضور کریں کہ اس نے ہم کو یہ عظیم نعمت عطا فرمائی اس کے علاوہ کوئی طاقت نہیں جو یہ نعمت عطا کرنے والی ہو۔ (4) اللہ تعالیٰ کی تعریف : ہمیں چاہیے کہ اس نعمت پر مالک کائنات کی حمدوثنا اور تعریف میں رطب اللسان رہیں۔ (5 ) صحیح استعمال : ہمیں چاہیے کہ ہم اس نعمت کا صحیح استعمال کریں موبائل کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اورعیاشی کے لیے استعمال نہ کریں۔ اب ہم اصل موضوع کی طرف بڑھتے ہیں۔ یاد رہے کہ معاشرے میں زمانہ قدیم سے ہی ترسیل کا عمل چلا آرہا ہے جو کہ ہر دور میں ترقی کی
Flag Counter