Maktaba Wahhabi

248 - 453
اسلام کا عادلانہ نظامِ وراثت اور اس کی خصوصیات حافظ محمد یونس اثری [1] اسلام دینِ عدل ہے ۔جس میں عدل کی ترغیب دیتے ہوئے حکم دیا گیا کہ[اِعْدِلُوْا ۣ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى]عدل کرو یہ تقوی کے زیادہ قریب ہے۔(المائدۃ:8) اسلام عقائد و احکام سے لے کر معاشرت کے ہر پہلو کے حوالے سے عدل کا درس دیتا ہے۔اس کے عالمگیر اور عدل پر مبنی قوانین کی نظیر کسی اور مذہب میں نہیں ملتی ، معاشرتی معاملات میں سے ایک بنیادی معاملہ وراثت کا بھی ہے۔ اسلام نے جو وراثت کا نظام پیش کیا ہےیہ مکمل طور پر ایسے عدل پر مبنی ہے جس سے تمام مذاہب محروم ہیں۔ اسلام کے نظام وراثت کی عادلانہ خصوصیات کو بیان کرنے سے قبل بعض دیگر مذاہب کےظلم پر مبنی نظام وراثت کا طائرانہ ذکر کرنا ضروری ہے تاکہ اسلامی نظام وراثت کی خصوصیات مزید ابھر کر سامنے آجائیں۔
Flag Counter