Maktaba Wahhabi

269 - 453
لڑکیوں کی بغاوت اسباب وعوامل اور علاج بنت محمد رضوان [1] نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم، اما بعد امانت پاس ترے یہ اہل بچے یہ دولت ہے لوٹانا تجھ کو پھر اک دن آخر یہی امانت ہے اولاد اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ جس کے پاس یہ نعمت نہیں ہوتی زندگی کی رعنائیاں مسکراہٹیں اس کے لئے پھیکی ہوتی ہیں اور جن کے پاس یہ نعمت ہوتی ہے ان کے لئے سرور کے ساتھ ساتھ آزمائش اور بھاری ذمہ داری ہوتی ہے ۔اولاد خواہ بیٹا ہو یا بیٹی ایک عظیم تحفہ ہے جس کو نہ رد کیا جاسکتا ہے نہ بدلا جاسکتا ہے ۔ انسان اس معاملہ میں بے بس ہے اللہ جسے جو چاہتا ہے وہ عطا کرتا ہے ۔
Flag Counter