آواز سنے گا وہ اپنی گردن کو ایک مرتبہ ایک طرف جھکائے گا؛ اور دوسری طرف سے اٹھا لے گا۔ اور جو شخص سب سے پہلے صور کی آواز سنے گا وہ اپنے اونٹوں کا حوض درست کر رہا ہوگا؛ وہ بے ہوش ہو جائے گا اور دوسرے لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے ۔‘‘ (مسلم) اورایک روایت میں سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ یمن سے ایک ہوا بھیجیں گے جو ریشم سے زیادہ نرم ہوگی، وہ کسی ایک جی کو بھی زندہ نہیں چھوڑے گی جس میں ایک دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا، یا فرمایا کہ جس جی میں ایک ذرہ کے برابر بھی ایمان ہوگا اسے قبض کرلے گی ۔‘‘ (مسلم ) اس ہوا کے بعد برے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے، قیامت ان پر ہی قائم ہوگی۔ **** |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |