[1] (جزیہ ختم کردیں گے): جزیہ اس مال کو کہتے ہیں جو مسلمان ملکوں میں بسنے والے اہل کتاب سے ان کی حفاظت اور ملک کی طرف سے ان کو مختلف قسم کی خدمات پیش کرنے کے عوض لیا جاتا ہے۔یہ عدل کی انتہاء ہے۔ جیسے مسلمان تاجروں سے زکوٰۃ وصول کی جاتی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے کے بعد آپ لوگوں میں اپنا حکم چلائیں گے۔ اور کسی بھی انسان سے اسلام کے علاوہ کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام انہیں اسلام قبول کرنے پر مجبور کریں گے بلکہ وہ اپنی رضامندی سے اسلام میں داخل ہوں گے۔ یہ اس لیے بھی ہوگا کہ عیسائی گمان کرتے ہیں کہ عیسائیت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دین ہے۔ جب وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نازل ہوتے دیکھ لیں گے، اور آپ ان سے بات چیت کریں گے،توان کے دلوں سے یہ اعتقاد ختم ہوجائے گا کہ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |