Maktaba Wahhabi

254 - 362
’’ دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا یہاں تک کہ لوگ اس کا ذکر کرنا بھی بھول جائیں گے ۔‘‘ (اسے عبد اللہ بن احمد نے روایت کیا۔) مراد یہ ہے کہ کوئی دجال کا نام بھی نہیں لے گا، اور نہ ہی اس کا ذکر کیا جائے گا؛ پھر لوگ اسے بھول جائیں گے، اور اس کی صفات بھی بھول جائیں گے، (اس وقت دجا ل ظاہر ہوگا) اس لیے اس کا تذکرہ کرتے رہنا اور اس کے خطرہ سے خبردار رہنا ضروری ہے۔ شرعی علم کا حصول شرعی علم اللہ تعالیٰ پر ایمان کے ساتھ ہر فتنے کے مقابلہ میں ایک مضبوط اسلحہ ہے۔ ان ہی فتنوں میں سے ایک دجال کا فتنہ بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے اس نوجوان ہیروکا ذکر کیاہے جو دجا ل کا مقابلہ کرے گا، اس قصہ سے فتنہ کے زمانہ میں ایمان کی حفاظت کے لیے شرعی علم کی ضرورت و اہمیت ہمارے لیے واضح ہوتی ہے۔ سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’دجال نکل کر آئے گا( اس کا ارادہ ہوگا کہ مدینہ منورہ جائے)مگر وہ شہر اس پر حرام کردیا گیا ہے؛ پھر وہ مدینہ کے قریب ایک نمکین (شورے والی ) زمین میں ناز ل ہوگا؛ پھر اس کی طرف مومنین میں سے ایک آدمی؛جوکہ اس زمانے کے لوگوں میں سب سے بہتر انسان ہوں گا؛ متوجہ ہوگا۔ اور وہ کہے گا : میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک تو وہی دجال ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے۔ پھر دجال اس کے ہمراہیوں سے کہے گا : کیا تم دیکھتے ہو،اگر میں اس انسان کو قتل کردوں اور پھر زندہ کردوں ؛ تو پھر بھی تم میرے معاملہ میں شک کروگے؟ وہ کہیں گے : نہیں ۔
Flag Counter