کچھ اس باب کے بارے میں قیامت کی چھوٹی اور بڑی نشانیوں کی تقسیم کے بارے میں پہلے گزر چکا۔ اورہم نے قیامت کی ایک سو اکتیس چھوٹی نشانیاں بیان کردی ہیں ۔ اب معاملہ صرف بڑی نشانیوں کے بیان کاہے جو کہ قیامت کے قائم ہونے سے کچھ ہی پہلے پیش آئیں گی۔ قیامت کی بڑی نشانیاں ایسے پے درپے واقع ہوں گی جیسے ہار کے موتی۔ جیسے ہی ان میں سے ایک نشانی گزرے گی فوراً دوسری نشانی ظاہر ہوجائے گی۔ ان میں سے پہلی نشانی امام مہدی کا خروج ہے، اور باقی نشانیاں اس کے فوراً بعد پیش آئیں گی۔ سیّدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کی نشانیاں لڑی میں پروئے ہوئے دانوں کی طرح ہوں گی، جب لڑی ٹوٹ جائے تو ایک کے پیچھے دوسرا (دانہ گرتا ) جاتا ہے۔‘‘ (مسند احمد) سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |