اس کے اندر موجود زیور کو بھی اٹھالے جائے گا۔ سیّدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حبشہ کو چھوڑ دیں جب تک وہ تمہیں چھوڑے رہیں ، اس لیے کہ کعبہ کے زیور کو حبشہ سے تعلق رکھنے والا ذو سویقتین ہی نکالے گا۔‘‘ (ابو داؤد) دوسری روایت میں ہے :’’کعبہ کوحبشہ سے تعلق رکھنے والا ذو سویقتین ہی خراب کرے گا۔‘‘ (متفق علیہ) سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ کالا ٹیڑھی چال چلنے والا کعبہ کا ایک ایک پتھر گرارہا ہے ۔‘‘ (بخاری) سید نا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حبشہ کا ذو سویقتین کعبہ کو خراب کرے گا؛ اوراس کے زیورات کو اٹھالے جائے گا، اور اس کے غلاف کو اتار دے گا۔ لیکن میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں وہ گنجا اور لنگڑا اپنی گینتیاں اور بیلچے کعبہ پر مار رہا ہے ۔‘‘ (مسند احمد) اشکال :…یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی کعبہ کو کیسے گراسکتا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ نے اسے امن والا حرم بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ہم نے حرم کو امن والا بنایا ہے۔‘‘ (العنکبوت:۶۷) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |