Maktaba Wahhabi

94 - 146
۱۔ وہ ہدایت جو ہر ایک مخلوق جمادات، نباتات و حیوانات کو حاصل ہے اور جس سے ہر ایک شے اپنی مقتضیاتِ فطرت کو اور ترقیاتِ جبلی کو پورا کرتی ہے۔ اس ہدایت کا ذکر اس آیت میں ہے: ﴿رَبُّنَا الَّذِیْٓ اَعْطٰی کُلَّ شَیْئٍ خَلْقَہٗ ثُمَّ ہَدٰی﴾ (طٰہٰ: ۵۰) ’’ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت عنایت فرمائی اور پھر اس کی راہنمائی فرمائی۔‘‘ ۲۔ وہ ہدایت جس کی تبلیغ انبیاء علیہم السلام نے کی اور جس کی طرف مکلفین کو دعوت دی گئی اس کا ذکر اس آیت میں ہے۔ ﴿وَ جَعَلْنَا مِنْہُمْ اَئِمَّۃً یَّہْدُوْنَ﴾ (السجدۃ: ۲۴) ’’اور ہم نے ان میں سے ایسے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے لوگوں کو ہدایت کرتے تھے۔‘‘ ۳۔ وہ ہدایت جس کے معنی توفیق ہیں ، جس سے بعض عباد کو خصوصیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کا ذکر ان آیت میں ہے: (ا)۔ ﴿وَالَّذِیْنَ اہْتَدَوْا زَادَہُمْ ہُدًی﴾ (محمد: ۱۷) ’’اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں اور بڑھا دیا ہے۔‘‘ (ب)۔ ﴿وَمَنْ یُّؤْمِنْ بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہُ﴾ (التغابن: ۱۱) ’’اور جو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔‘‘ (ج)۔ ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہْدِیْہِمْ رَبُّہُمْ بِاِیْمَانِہِمْ﴾ (یونس: ۹) ’’یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصود تک پہنچا دے گا۔‘‘ (د)۔ ﴿وَ الَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا لَنَہْدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ﴾ (العنکبوت:۶۹)
Flag Counter