گیا ہے۔ ۱۔ ((اَللّٰہُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِعْمَۃٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ۔)) (رواہ ابو داؤد و عن عبداللّٰه رضی اللّٰه عنہ خیام البیاضی) ’’یا اللہ! جو نعمت آج مجھے حاصل ہے، یا تیری خلقت میں سے کسی اور کو حاصل ہے وہ سب تیری جانب سے ہے۔ تو واحد ہے، تیری کوئی شریک نہیں ۔ حمد بھی تیرے لیے ہے اور شکر بھی تیرے لیے ہے۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ دعا صبح پڑھ لی اس نے دن کا حق ادا کردیا جس نے شام کو پڑھ لی اس نے رات کا حق ادا کر دیا۔ ۲۔ ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شِیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَحَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ۔)) (اخرجہ السنن النسائی عن ابن عمر رضی اللّٰه عنہ ) ’’اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ۔ وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ ملک بھی اسی کا ہے اور حمد کا مالک بھی وہی ہے اور وہی سب چیزوں پر قدرت رکھتا ہے۔ ہماری بازگشت اور توبہ اور عبادت اور سجدہ اور حمد اللہ ہی کے لیے ہے اللہ نے اپنے وعدے کو سچا کر دکھایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی، اور اکیلے نے جماعتوں کو شکست دی۔‘‘ ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شِیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) (ترمذی عن عمرو بن شعیب) ’’اللہ ایک ہی ہے، جو معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اسی کی بادشاہی ہے۔ اسی کے لیے حمد ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |