باب اوّل:اللَّہ جَلَّ جَلَالُہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اسم علم ہے اور ذاتِ سبحانی کے لیے خاص الخاص ہے۔ علماء راسخین کا قول ہے کہ یہ اسم کسی سے مشتق نہیں ۔ قوی مذہب یہی ہے بعض نے اسے مشتق بنایا ہے۔ پھر اختلاف ہے کہ کس مصدر سے مشتق ہے۔ تفسیر کبیر نے چند اقوال نقل کیے ہیں : اوّل: اَلَہْتُ اِلٰی فُلَانٍ سے مشتق ہے۔ اس کے معنی سَکَنْتُ اِلٰی فُلَانٍ ہیں ۔ یعنی: اللہ وہ ہے، جس کے نام سے تسکین ہوتی ہے۔ اللہ وہ ہے، جو آرامِ دلِ عارفین ہے۔ اللہ وہ ہے، جو تسکینِ قلبِ مضطرین ہے۔ اللہ وہ ہے، کہ اَ لَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ[1] سے اس کی شان واضح ہوتی ہے۔ دوم: اَلْہُ وَلَہٌ سے مشتق ہے، جس کے معنی وارفتگی کے ہیں ۔ یعنی: اللہ وہ ہے، کہ قلب اس کا والہ و شیدا ہے۔ اللہ وہ ہے، کہ ارواحِ پاک اس کی شیفتہ و فریفتہ ہیں ۔ اللہ وہ ہے، کہ ادراکِ مخلوقات، حیرت و دربودگی پر منتہی ہوتا ہے۔ عرفان اپنی شناخت میں اپنے نقصان کا اقراری ہوتا ہے اور یہی معرفت نقصان اسے بلند ترین علم و عرفان تک پہنچاتا ہے۔ |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |