Maktaba Wahhabi

153 - 406
اس کے بغیر مکمل اور واضح نہیں ہوتی۔ یہ آیت غزوہ احد کے ضمن میں ہے، جو کچھ اس موقع پر غلطیاں ہوئیں اور اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر عتاب ان ہی غلطیوں کے صادر ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کا رد اور انکار کیا ہے کہ کوئی صف ایمان کے دعویٰ کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائے گا جب تک کہ وہ جہاد نہ کر لے اور اللہ کی راہ میں امتحان و آزمائش کا سامنا نہ کر لے۔ ارشاد الٰہی ہے: ﴿ أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِينَ جَاهَدُوا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِرِينَ (142) وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ ﴾ [آل عمران: ۱۴۲۔ ۱۴۳] ’’کیا تم نے گمان کر لیا کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے، حالانکہ ابھی تک اللہ نے ان لوگوں کو نہیں جانا جنھوں نے تم میں سے جہاد کیا اور تاکہ وہ صبر کرنے والوں کو جان لے اور بے شک تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے، اس سے پہلے کہ اسے ملو، تو بلاشبہ تم نے اسے اس حال میں دیکھ لیا کہ تم دیکھ رہے تھے۔‘‘ پھر اس کے فوراً بعد ارشاد فرمایا: ﴿ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللّٰهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللّٰهُ الشَّاكِرِينَ﴾ [آل عمران: ۱۴۴] ’’اور نہیں ہے محمد مگر ایک رسول، بے شک اس سے پہلے کئی رسول گزر چکے تو کیا اگر وہ فوت ہو جائیں ، یا قتل کر دیے جائیں تو تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاؤ گے اور جو اپنی ایڑیوں پر پھر جائے تو وہ اللہ کو ہرگز کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اللہ شکر کرنے والوں کو جلد جزا دے گا۔‘‘ یہ غزوہ احد میں ان سے ہونے والی غلطیوں پر عتاب پر استمرار ہے۔پھر اس کے بعد والی آیات میں فرمایا کہ اس سے قبل انبیاء اور ان کے ساتھ صالحین بھی جہاد کرتے رہے ہیں ، مگر انہوں نے نہ ہی کبھی کمزوری دکھائی اورنہ ہی پسپائی اختیار کی، جیسا کہ تم لوگوں نے کر دیا، پھر اس کے بعد والی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے اصحاب کے لیے ایمان کو ثابت کرتے ہوئے انہیں کفار کی اطاعت گزاری سے بچ کر رہنے کا حکم دیا ہے۔ ارشاد ربانی ہے: ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ ﴾ [آل عمران: ۱۴۹]
Flag Counter