Maktaba Wahhabi

154 - 406
’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم ان لوگوں کا کہنا مانو گے جنھوں نے کفر کیا تو وہ تمھیں تمھاری ایڑیوں پر پھیر دیں گے، پھر تم خسارہ اٹھانے والے ہو کر پلٹو گے۔‘‘ اس عتاب کی آیات کے کچھ بعد اللہ نے یہ بھی واضح فرمایا ہے کہ میں نے ان لوگوں کا گناہ معاف کر دیا ہے جو میدان جنگ سے بھاگ گئے تھے۔ ارشاد الٰہی ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللّٰهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ ﴾ [آل عمران: ۱۵۵] ’’بیشک تم میں سے جو لوگ اس دن پیٹھ پھیر گئے جب دو گروہ لڑ پڑے شیطان نے انھیں ان کے بعض اعمال ہی کی وجہ سے پھسلایا اور یقیناً اللہ نے انھیں معاف کر دیابیشک اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت بردبار ہے۔‘‘ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے بھی بیان فرمایا ہے۔ ان زخموں کے برداشت کرنے کے بعد اہل ایمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر دوبارہ حاضر ہو گئے تھے اور ابو سفیان کے لشکر کا پیچھا کرتے ہوئے غزوہ حمراء الاسد میں شرکت کی تھی۔ چنانچہ ارشاد ربانی ہے: ﴿ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلّٰهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِيمٌ () الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ [آل عمران: ۱۷۲۔۱۷۳] ’’جنہوں نے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ اور رسول کا حکم مانا، ان میں سے جوکوئی نیک اور پرہیز گارہیں ان کیلئے بڑا اجر ہے۔جنہیں لوگوں نے کہا کہ لوگ تمہارے مقابلے کے لیے جمع ہوگئے ہیں تم ان سے ڈرو تو ان کا ایمان بڑھ گیا اور بولے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔‘‘ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ جن حضرات کی یہ صفات اور مدح بیان ہوئی ہے وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہی تھے۔ جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور نعمتوں سے مالا مال ہو کر لوٹے۔ تو پھر بھی یہ لوگ نہ جانے کس منہ سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے اصحاب رضی اللہ عنہم کے مرتد ہونے اور اس دین سے پلٹ جانے کی خبر دی ہے۔ اگر یہ دعویٰ کلام الٰہی میں تحریف نہیں تو پھر کیا ہے؟ پھر تنقیدنگاریہ بھی کہتے ہیں کہ اس آیت کی تفسیر طلیحہ اسدی، سجاح اور اسود عنسی سے نہیں کی جا سکتی،
Flag Counter