Maktaba Wahhabi

150 - 406
جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَقَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ﴾ [سبا: ۱۳] ’’اور میرے بندوں میں سے بہت تھوڑے شکر گزار ہیں ۔ ‘‘ ایسے ہی احادیث نبویہ شریفہ اپنی تفسیر میں ان کے گمان کے مطابق اس انقلاب پر دلالت کرتی ہیں ۔ اس شبہ پر علماء کا ردّ کتاب اللہ کے مفسر پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اصول تفسیر کا اہتمام کرے جیسے اسباب نزول، ناسخ و منسوخ، خاص و عام اور دیگر اصول، تاکہ اس کی تفسیر اصولوں پر قائم ہو۔ مفسرین نے اس آیت کا سبب نزول یہ ذکر کیا ہے کہ احد کے دن شیطان نے چلا کر کہا کہ ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم قتل ہو گئے ہیں ‘‘ تو بعض منافقین نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم قتل ہو گئے ہیں ۔ انہیں اپنے ہاتھوں سے ان کے حوالے کر دو، بے شک وہ تمہارے بھائی ہیں ۔اور بعض صحابہ نے کہا: اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم قتل ہو گئے ہیں تو تم بھی اس راہ پر کیوں نہیں چلتے جس پر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چل گزرے، یہاں تک کہ تم بھی ان سے جا ملو۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ﴾ [آل عمران: ۱۴۴] ’’اور نہیں ہے محمد مگر ایک رسول، بے شک اس سے پہلے کئی رسول گزر چکے۔‘‘ امامیہ اثنا عشریہ میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس آیت کے اس شان نزول کا اعتراف کیا ہے۔ اس اعتبار سے یہ آیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اصحاب محمد پر اس لیے عتاب تھا کہ انہوں نے جب یہ خبر سنی کہ محمد قتل کر دئیے گئے ہیں تو انہوں نے رونا دھونا اور گریہ و زاری کیوں کی؟ اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم طبعی موت انتقال کر جائیں ، یا شہید کر دئیے جائیں تو پھر بھی کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ دین اور آپ کے لائے ہوئے پیغام کو چھوڑ دے۔ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لیے مبعوث نہیں کیا گیا کہ آپ ہمیشہ ہمیشہ رہیں اور نہ ہی ان میں سے کوئی زندہ رہے گا۔ بلکہ انہیں چاہیے کہ ان کی موت اسلام اور توحید پر آئے۔ موت کا آنا لازمی ہے۔ بھلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا جائیں یا زندہ رہیں ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ﴾ [آل عمران: ۱۴۴] ’’تو کیا اگر وہ فوت ہو جائے، یا قتل کر دیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاؤ گے۔‘‘ یعنی کیسے تم مرتد ہوتے ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین چھوڑتے ہو۔ آپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ رسول
Flag Counter