Maktaba Wahhabi

354 - 421
معاملہ میں رفق اور نرمی سے کام لینا چاہیئے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (الرفق مادخل في شي الاّزانه،ولا خرج من شئي الاّ شانه) (ابو داؤد:2/2478،کتاب الجہاد) "نرمی جب کسی شےمیں داخل ہوتی ہے تو اس کو زینت دیتی ہے اور جب نکلتی ہے تو اسے عیب دار کردیتی ہے۔" اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ سے جب اس نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو چومتا نہیں ہے،یہ فرمایا تھا: (من لايرحم لايرحم) جو رحم نہیں کرتااس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔"(صحیح البخاری، برقم:5997) نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کی تربیت وتادیب کے لئے اور ان کے نفوس میں اخلاق کریمانہ کے نخل کی آبیاری کے لئے ،فرمایا: (ليس منامن لم يرحم صغيرنا،ولم يوقر كبيرنا) (مجمع الزوائد:8/14) "جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کی عزت وتوقیر نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔" ایک اور روایت میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (الزموااولادكم واحسنوا ادبهم) (الفتح الربانی:19/45،اخرجہ ابن ماجہ) "اپنی اولاد کو اپنے پاس رکھو اور اس کو اچھا ادب سکھاؤ۔" ماں باپ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کو کھانے پینے اور دوسرے آداب معاشرت کی تعلیم بھی دیں کیونکہ اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے آداب معاشرت کا سیکھنا نہایت ضروری ہے۔ چنانچہ سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور کھانے میں میرا ہاتھ پلیٹ میں ہرطرف چلتا تھا۔یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter