Maktaba Wahhabi

241 - 421
نہ ہو وہ شلوار پہنے اور جس شخص کو جوتے میسر نہ ہوں وہ موزے پہنے۔" (بخاری، رقم: 5804) سیدنا معتمر رضی اللہ عنہ کے والد بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو زرد رنگ کی اونی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا۔ (بخاری، رقم: 5802) جعفر بن عمرو بن حریث کے والد بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے اور آپ نے سیاہ رنگ کا عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کی ایک طرف (شملہ) کو دونوں کندھوں کے درمیان ڈالا ہوا تھا۔ (سنن ابوداؤد، رقم: 4077، سنن کبریٰ بیہقی: 3/246، مسند حمیدی: 1/257، مسند احمد: 4/307، مسند ابی یعلی: 3/44، تہذیب الکمال: 27/427) لباس کے رنگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید رنگ بہت پسند تھا۔ چنانچہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تم سفید لباس پہنو، وہ تمہارا بہترین لباس ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دو۔" (سنن ابوداؤد، رقم: 4061، ابن ماجہ، رقم: 3566) سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم متوسط قامت کے تھے۔ میں نے آپ کو سرخ حلہ (ایک قسم کی دو چادریں ایک تہبند کے طور پر باندھی جائے اور ایک اوپر بدن پر لپیٹی جائے) میں دیکھا۔ میں نے آپ سے زیادہ حسین کوئی چیز نہیں دیکھی۔ (بخاری، رقم: 5842) یہی سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرخ حلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی حسین نہیں دیکھا۔ (مسلم، رقم: 2337، ابوداؤد، رقم: 4183، نسائی، رقم: 5248، ترمذی، رقم: 1730) سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا۔ میں نے دیکھا کہ آپ پر دو سبز رنگ کی چادریں تھیں۔ (سنن ابوداؤد، رقم: 4065، نسائی، رقم: 5321، ترمذی، رقم: 2821، مسند احمد، رقم: 7131، ابن حبان، رقم: 5995، سنن کبریٰ بیہقی: 8/27، معجم کبیر طبرانی: 22/721) شریعت نے لباس صاف ستھرا اور اُجلا اور عمدہ پہننے کی تلقین فرمائی لیکن فخروریا
Flag Counter